دینہ میں گھریلو ناچاکی پر گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ دینہ پر الفضل فلور مل کے قریب نیو ہڈالی مدنی ٹاؤن کے رہائشی 35 سالہ حماد اشرف ولد محمد اشرف کو گھریلو ناچاکی پر اس کے ہم زلف نے گولی مار دی۔
ریسکیو 1122 نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔