جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی میاں افضال، انچارج ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز سٹی سرکل، انچارج سی آئی اے سٹاف و سی آئی اے سٹاف اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،گشت کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے، 15 کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے، قانون کی عملداری لازم ہے جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔