جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 4 منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بابر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان عمران اور دل مراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 520گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشات فروش ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.