پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔ چوہدری عارف

0

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے صدرچوہدری محمد عارف نے پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے عام آدمی متاثر ہوگا ساتھ ہی تاجر برادری کے کاروبار پر بھی تباہ و برباد ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں چند روز قبل ہی بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا عوام ابھی اس مشکل سے باہر نہیں نکلی تھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب ،سفید پوش طبقہ پر بم گرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی رخصتی سے قبل وطن عزیز کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر کے مہنگائی کو بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 272 اعشاریہ 95 روپے مقرر ہو چکی ہے جبکہ آٹے، چینی، دالوں سبزیوں، ایل پی جی گیس اور سوئی گیس کی قیمتوں میں بھی حکمرانوں نے ہوشربا اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا طوفان برپا کیا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.