جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

0

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی، جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

دھوکہ دہی اور نوسربازی کرنے والے ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم رضوان شہری کو جعلی چیک تھمانے کے مقدمہ میں مطلوب ہے، شراب سپلائر ملزم اویس کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جس کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔


جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان احسن عباس اور شکیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.