ضلع جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے والا کوئی بھی نہیں

0

جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے والا کوئی بھی نہیں۔

مارکیٹ کمیٹی والے دفتروں میں بیٹھ کر ریٹ لسٹیں تیار کرکے پانچ روپے کا پیپر 15 روپے میں فروخت کر کے مال کمانے لگے ، مگر ان کی بھی عملًا کارروائی صفر ہے اور ان سرکاری لسٹوں پر جب عمل درآمد کی بات آئے تو انتظامیہ نام کی کوئی چیز بازار میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہر طرف گراں فروشی کا بازار گرم ہے۔

شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،اگر سرکاری ریٹ لسٹ کی بابت بات کرے تو گراں فروش آگ بگولا ہو کر مرد و خواتین سے بدتمیزی کرنا معمول بنا لیا ہے، شہری شدید اذیت کا شکار ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بازاروں سے غائب ہے، شہریوں کو گراں فروش دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف انتظامیہ ،مہنگائی میں پیسی عوام کو ریلیف دلوانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ٹینڈے، کدو ، بھنڈی، گوبھی اور ادرک سونے چاندی کے باؤ فروخت کی جارہی ہے ، ٹینڈوں کی قیمت کو بھی پر لگ لگ گئے ہیں مارکیٹ میں گوبھی 200 روپے کلو ،کدو 150 روپے کلو ،بھنڈی 150سیل روپے کلو، ادرک 950روپے پاؤ سبزی فروٹ اور اشیاء خورد و نوش دیہاڑی دار متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے، سبزی فروٹ دکانداروں نے من چاہی ریٹ لگا رکھے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدم دلچسپی اور پراپر چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گراںفروشوں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے ،کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں ،جس کا کریڈٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جاتا ہے ،جو دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی رپورٹس پیش کر کے بری الزماں ہو جاتے ہیں۔

شہری حلقوں نے کہا ہے کہ حکمران ہمارے خون پسینے کے ٹیکسوں کے پیسوں سے افسران کو نئی لگثرری گاڑیاںدے رہے ہیں مگر ان افسران کی کارگردگی کو دیکھا جائے توصفر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.