ترکی اور شام میں زلزلہ، گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

0

جہلم: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں شام اور ترکی میں آنے والے زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد اور زخمی افراد کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا، جبکہ زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے رقم بھی اکھٹی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں شام اور ترکی میں آنے والے زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں شہید ہونے والے افراد سمیت زخمی افراد کی صحت کاملہ کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا جبکہ زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے رقم بھی اکھٹی کی گئی ، حالیہ زلزلے کے تناظر میں ترکی اورشام کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کالج کی اسمبلی میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

طلباء نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی۔ترکی کے زلزلہ زدگان کے لیے کالج کی مسجد میں قرآنی آیات کی تلاوت اور دعائیہ نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔ترک بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

طلباء نے پوری عقیدت کے ساتھ حصہ لیا اور فنڈز اکٹھے کئے۔حالیہ زلزلہ کے تناظر میں ترک اور شام کے افراد کے ساتھ یکجہتی کے لیے کالج میں مختلف جگہوں پر کارڈز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.