کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، مسلم لیگ (ن) بھر پو مقابلہ کرے گی۔ چوہدری لال حسین

0

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ ہم کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے مسلم لیگ (ن) بھر پو مقابلہ کرے گی، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، کوئی بھی کاروبا ر اگر نیک نیتی اور عوام کی خدمت کے لئے شروع کیا جائے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، پریس کلب پہنچے پر صحافیوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین کا استقبال کیا۔

چوہدری لال حسین نے بتایا کہ آمدہ انتخابات میں (ن) لیگ بھرپور حصہ لے گی، ہم کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ موجودہ حالات میں مہنگائی کے باعث تاجر برادری پریشانی میں مبتلا ہے اور حکومت کو بھی اس بات کا بہت زیادہ احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت حالات کو بہتری کی طرف لے جانے اور تجارتی شعبہ کو سنبھالا دینے کیلئے پوری توجہ کے ساتھ منصوبہ بندی کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ اپنی نوجوان نسل کو تعلیم سے بہرہ مند کرنے کیلئے ہم پر عزم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.