کھیوڑہ: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا فیملی کے ہمراہ سالٹ مائن کھیوڑہ کا دورہ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باحوہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انورعلی کانجو اور پراجیکٹ منیجر سالٹ مائن ملک نعیم نے سالٹ مائن آمد پر ویلکم کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے فیملی کے ہمراہ سالٹ مائن کھیوڑہ کا دورہ کیا، گورنر پنجاب نے للِہ انٹرچینج سالٹ مائن کھیوڑہ تک بائی روڈ سفر کیا۔ گورنر پنجاب للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے ترقی کام کے بندش اور للِہ سے سالٹ مائن کھیوڑہ تک کھنڈرات میں بنے ہوئے روڈ کے نظارے کرتے ہوئے سالٹ مائن تک پہنچے۔
گورنر پنجاب کی سالٹ مائن آمد پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور سالٹ مائن پراجکیٹ منیجر ملک نعیم نے ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے سالٹ مائن وزٹ کرنے کے بعد سالٹ مائن کی بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔
ضلعی و تحصیل انتظامیہ، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان، سول ہسپتال کھیوڑہ کے ایس ایم او ڈاکٹر مدثر حسین، واپڈا و دیگر سرکاری ملازمین نے ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی۔ جہلم پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو نہیں کی کہ میں نجی دورہ پر ہوں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے دورہ کھیوڑہ سالٹ مائینز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود کھیوڑہ سالٹ مائینز موجود،
130کے قریب پولیس افسران و جوان الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، pic.twitter.com/XAG64ItIvD
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 3, 2023
ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے گورنر پنجاب کے کھیوڑہ سالٹ مائن وزٹ پر دکھ کا اظہار کیا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پیس رہی ہے اور تحصیل پنڈدادنخان میں میگا پراجیکٹ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے تعمیراتی کام چند ماہ سے بند پڑے ہیں۔ حکومتی رہنماؤں نے دوروں پر زور دیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے سالٹ مائن وزٹ پر آتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کا اندازہ تو لگا لیا ہوگا، اب گورنر پنجاب کو چاہیے کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
دریں اثناء گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے استقبال کے لیے تحصیل پنڈدادنخان سے کوئی بھی مسلم لیگ (ن) کا رہنما یا ورکر موجود نہیں تھا۔