ضلع میں ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس میں ہیلتھ سروسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ہیلتھ سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے پروگرام ڈینگی،ای پی آئی،پولیو،کورونا ویکسینیشن اور دیگر پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے تا کہ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.