عوام کی سہولت کیلئے ایکسائز کا اہم اقدام، گاڑی کی منتقلی کیلئے بائیو میٹرک مزید آسان کر دی

0

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے گاڑی کی منتقلی کیلئے بائیو میٹرک کا طریقہ کارمزید آسان بنا دیا۔ اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔

محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مو ٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے گاڑی بیچنے اور خریدنے والے کیلئے اکٹھے بائیو میٹرک کرانے کی شرط عائد تھی اور پھر گاڑی کی ملکیت منتقل ہوتی تھی جس سے خریدار اور فروخت کرنے والے افراد کو مشکلات پیش آنے کے ساتھ ساتھ دیگر پیچیدگیاں بھی سامنے آنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف گاڑی بیچنے والا ہی بائیو میٹرک کرا کے منتقلی کی درخواست دے سکے گا جبکہ اس تاریخ کے بعد سے اس گاڑی کے خریدار کو پنجاب حکومت کی مقررہ فیس ادا کر کے بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرانے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ایکسائز ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر خریدار0 3 دن میں بائیو میٹرک نہیں کراتا تو اسے ہر ماہ مقررہ فیس کے ساتھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 120 دن تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر تین ماہ کے مکمل جرمانے کے ساتھ ٹی بائیو میٹرک کرانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ترمیم کے تحت وراثتی سرٹیفکیٹ کے علاوہ اب نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی گاڑی کی رجسٹریشن یا منتقلی کے لیے قابل قبول ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.