پنڈدادنخان میں چور اور ڈکیت گینگ متحرک، ڈاکوؤں کی ٹرک پر فائرنگ، چور موبائل شاپ کا صفایا کر گئے

0

پنڈدادنخان سرکل میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں پھر شروع، غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ٹرک ڈرائیورز، فیکٹری ملازمین اور مسافر غیر محفوظ علاقہ میں خوف وہراس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم فیکٹری ایریا کے مکینوں،ملازمین اور ٹرک ڈرائیوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ، نامعلوم ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی، جرائم کی روک تھام ایس ایچ او کے لیے بڑا چیلنج۔

تفصیلات کے مطابق پائیدار سیمنٹ کے صنعتی ادارے غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے قریب آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا، اکیس تا اٹھائیس فروری کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتوں نے دور دراز سے کوئلہ اور صنعتی ادارے کا دیگر سامان لانے والے ٹرک ڈرائیوروں فیکٹری ملازمین اور اہلیان علاقہ کو خوف میں مبتلا کردیا۔

پہلی واردات اکیس فروری رات بارہ کے قریب ہوئی جس میں ٹرک ڈرائیوروں سے نقدی اورقیمتی موبائلز چھینے گئے جبکہ دوسری واردات میں اٹھائیس فروری کی رات ٹرک ڈرائیور کو روکنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی جبکہ ڈرائیور اور دیگر عملہ بال بال بچے۔

واضح رہے کہ فیکٹری کے قریب اس سے پہلے بھی متعدد بار لوٹ مار کی لاتعداد وارداتیں ہو چکی ہیں جبکہ کھیوڑہ میں بھی نامعلوم چوروں نے کھیوڑہ حیدری چوک کے قریب موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے تحریری درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اہلیان علاقہ،فیکٹری ملازمین اور ٹرک ڈرائیوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے علاقہ میں پولیس چوکی کا قیام عمل میں لانے اور پولیس گشت یقینی بنانے کے لئے احکامات صادر فرمائیں تاکہ علاقہ وارداتوں سے محفوظ رہے۔

دوسری جانب ٹرک مالکان اور اہلیان علاقہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ہمارے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.