ڈپٹی کمشنر جہلم کا دارا پور کا دورہ، یوسی دفتر اور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دارا پور کا دورہ، یونیم کونسل دفتر اور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دور دراز علاقے دارا پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونین کونسل دارا پور کے دفتر میں سیکرٹری یونین کونسل سے یونین کونسل کے ریکارڈ بارے آگاہی حاصل کی جبکہ پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے پر فوری پر عمل درآمد کرنے اور اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائمری ہیلتھ سنٹر دارا پور کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہیلتھ سنٹر میں عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور ان کو درپیش مسائل بارے پوچھا۔

انہوں نے انچارج ہیلتھ سینٹر کو ہدایت کی کہ علاج کے لیے آنے والے افراد کو تمام سہولیات اور بہترین طبی امداد موقع پر ہی فراہم کریں اور اس حوالے سے جس مشینری اور ادویات کی کمی ہو ان کا فوری طور پر انتظام کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.