سی ٹی ڈی حکام نے راولپنڈی، چکوال اورننکانہ صاحب سے 5 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا

0

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کر دیئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران راولپنڈی ، چکوال اورننکانہ صاحب سے 5 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب لاری اڈا سے2 ، 2 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جبکہ چکوال سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں 13 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 355 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، 664 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 5 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.