جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس جہلم نے شادی کے موقع پر غیر قانونی طور پر ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنے والے ملز م ہارون کو گرفتار کرلیا جبکہ سول لائن پولیس نے شادی کے موقع پر غیر قانونی طور پر ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنے والے ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملز مان سے 2 عددساؤنڈ سسٹمز ، ایمپلی فائر اورمتعلقہ سامان برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے دو پتنگ فروش ملزمان زین اور مرتضی کو گرفتار کرلیا، ملزم زین سے 60 پتنگیں اور ملزم مرتضی سے 40 پتنگیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔