جہلم پولیس نے اپنی ہی بیوی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

0

جہلم: تھانہ صدر پولیس کی اہم کارروائی، اپنی اہلیہ کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بدر منیراور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

درخواست دہندہ نے کہا کہ نوید نے میری ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر اور ان کی ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے چالان عدالت کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.