ملک خاور شہزاد صدر جہلم چیمبر آف کامرس کی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صنعت سے ملاقات

0

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور نگران وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے ملاقات کی۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے جہلم کے کاروباری طبقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ اور وزیر صنعت کو آگاہ کیا، ملک خاور شہزاد نے سیالکوٹ اسلام آباد موٹر وے کا لنک جہلم کو دینے اور صنعتی ایریا کیلئے جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم کی بہتری اور اُس کے مسائل کے حل کیلئے بھی آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو تمام مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.