جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم تجاوزات مافیا کے خلا ف سرگرم عمل، انکر وچمنٹ انسپکٹر عبد الرحمٰن ڈار، انفورسمنٹ انسپکٹر آفتاب عالم کی قیادت میں ٹیم کا مختلف بازاروں کادورہ کیا۔
انہوں نے تجاوزات کرنے پر دکانداروں کو جرمانے کیے اور وارننگ دی کہ آئندہ اگر کسی نے تجاوزات کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
جہلم میں تجاوزات مافیا کے خلاف میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ کا عملہ سر گرم عمل ہے اور موقع پر جا کر تجاوز کیا گیا، سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف ان کو فائن بھی کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
عوامی سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی کار کردگی کو سراہا ہے۔ ملک محمد صادق آف یوکے نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے اور ذمہ داران کو آئندہ بھی یہ آپریشن جاری رکھنا کا مشورہ دیا ہے۔