جہلم میں تجاوزات کی بھرمار، قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر بھی پختہ تعمیرات کر لیں

0

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار، قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر بھی پختہ تعمیرات کر لیں، ٹریفک جام دکانداروں نے کئی کئی تک فٹ اپنا سامان سجا کے سڑکوں کو بند کر رکھا ہے شہریوں کو آمد ورفت میں دشواری سامنا، انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی حدود میں جگہ جگہ بااثر دکانداروں نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں جبکہ سڑکوں کے دونوں اطراف لوڈر رکشہ ، ریڑھیوں والوں نے اپنے ٹھیئے قائم کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررکھاہے۔

متعلقہ محکموں کی سرپرستی میں بااثر افراد نے سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات شروع کررکھی ہیں ، چوک چوراہوں میں تجاوزات قائم ہونے کیوجہ سے طویل دورانئے تک ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے چند سال قبل اندرون شہر کی سڑکوں پر تجاوزات ختم کی گئی اور دکانوں کے باہر شیڈز کو ختم کیا گیا جس سے بازار ، چو ک چوراہے کشادہ ہوگئے۔

چند ماہ بعد ہی دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے گٹھ جوڑ کرکے دوبارہ تجاوزات قائم کرنی شروع کر دیں جبکہ اندرون شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف لوڈر رکشہ ، چنگ چی رکشہ اور ریڑھی بانوں نے مستقبل بنیادوں پر ٹھیئے قائم کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اندروں شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والی تجاوزات اور چوک چوراہوں میں قائم ہونے والے ٹھیئے ، ریڑھی بانوں کو میونسپل کمیٹی ، ٹریفک پولیس کے متعلقہ ذمہ داران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کیوجہ سے تجاوزات مافیا نے شہریوں کا سکون غارت کررکھا ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے اندرون شہر اور سڑکوں کے دونوں اطراف قائم ہونیو الی تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.