راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب میں کروڑوں کا فراڈ؛ جائیداد منتقلی پر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ غائب

0

جہلم: راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، صوبے بھر میں جائیداد منتقلی پر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ غائب پایا گیا۔

صوبے کے 9 ڈویژنز میں 20 کروڑ سے زائد کا غبن منظر عام پر آ گیا، جس کے مطابق پنجاب بھر کی رجسٹری برانچوں میں جائیدادوں کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کا ریکارڈ غائب ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے اسپیشل آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب بھر کی رجسٹری برانچوں سے 55 ہزار 441 رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب ہے۔ 25 ہزار 441 رجسٹریوں کا ریکارڈ تحقیقاتی مراحل میں مل گیا جبکہ 30 ہزار رجسٹریوں کا ریکارڈ تاحال غائب ہے۔ جائیداد منتقلی کا ٹیکس ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے میں راولپنڈی ڈویژن میں 643 رجسٹریوں کی فائلیں غائب تھیں جن میں سے کچھ ملنے کے بعد اب 472 فائلوں کی تلاش جاری ہے۔

اس طرح فیصل آباد پہلے اور ملتان ڈویڑن دوسرے نمبر پر ہیں۔ فیصل آباد، ڈویژن میں 37860 رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب تھا، تاہم 13 ہزار رجسٹریوں کا ریکارڈ مل گیا ہے اور اب 24 ہزار سے زائد رجسٹریوں کے ریکارڈ کی تلاش جاری ہے ، ملتان ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب تھا۔ بعد ازاں ابتدائی تحقیقات میں 7 ہزار فائلیں مل گئی اور 3 ہزار 685 کی تلاش جاری ہے، معاملے میں سب سے کم ساہیوال ڈویژن میں صرف 4 فامیں غائب ہیں۔

لاہور ڈویژن میں ایک ہزار 610 رجسٹریوں کی فائلیں غائب تھیں اور اب 353 فائلیں تا حال غائب ہیں، گوجرانوالہ ڈویژن میں 1979 رجسٹریوں کا ریکارڈ غائب تھا، جواب 81 رہ گیا ہے۔ سرگودھا ڈویژن میں 1257 میں سے 549 فائلوں کی تلاش جاری ہے۔ بہاولپور ڈویژن 875 میں سے 839 فائلوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی جی خان ڈویژن میں 599 فائلوں میں 34 فائلیں تلاش کی جارہی ہیں، ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو طارق قریشی کی نشاندہی پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایکشن لے لیا ہے۔ طارق قریشی کے مطابق فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں اسپیشل آڈٹ کا کام جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.