دینہ کے معروف نوجوان شخصیت چوہدری فصیح اللہ کو وکالت کا لائسنس پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے لائسنس راجہ ظفر اقبال ممبر پنجاب بار سے وصول کیا۔
اس موقع پر عوامی سماجی حلقوں نے نوجوان ایڈووکیٹ چوہدری فصیح اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہونہار محنتی چوہدری فصیح اللہ ایڈووکیٹ جیسے نوجوان ہمارے لئے باعث فخر ہیں، چوہدری فصیح اللہ ایڈووکیٹ خوش اخلاق، ایماندار، محنتی نوجوان ہیں، اللہ پاک ان کو مزید کامیابیا ں عطاء فرمائے۔ آمین