دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا تعیناتی کے بعد مین بازار دینہ کا پہلا دورہ، ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت، دوکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت، منافع خور وں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا تعیناتی کے بعد مین بازار دینہ کا پہلا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے دوکانداروں سے اشیاء کے ریٹ دریافت کیے اور ریٹ لسٹ کو نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت دی۔
مین بازار دینہ میں قائم ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار حضرات اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور مین بازار میں ٹریفک کے حوالے سے بھی گفتگو زیر بحث رہی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔