جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رضا جرال کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر چاقو کا وار کر کے ظہیر عباس کو زخمی کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھاواقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،تھانہ سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے مدد سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔