دینہ: فواد چوہدری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا چوہدری فوق شیر باز کی قیادت میں جی ٹی روڈ دینہ پر احتجاج ، کارکنوں کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کے نعرے ، ظلم کے یہ ضابطے نہیں مانتے جبکہ جہلم میں احتجاج کے دوران چوہدری فوق شیر باز سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر دینہ میں ان کے بھائی چوہدری فوق شیرباز کی قیادت میں جی ٹی روڈ دینہ پر احتجاج کیا گیا جہاں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فواد چوہدری کو رہا کرو کے نعرے یہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے۔
بعد ازاں چوہدری فوق شیر باز کی قیادت میں قافلہ جہلم کی طرف روانہ ہو گیا، جہاں جہلم پولیس نے احتجاج کرنے پر چوہدری فوق شیرباز ، فراز چوہدری، مسعود بٹ ہڈالی دینہ ، چوہدری محمد انور ہڈالی دینہ ، چوہدری سعید مونن، ملک نسیم، خاور وجاہت سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔