ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: نئے تعینات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات،ضلع کے انتظامی ودیگر اہم معاملات پر تفصیلاً گفتگو کی گئی ، ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے کمیٹی روم میں ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ انفارمیشن آفیسر نبیل علی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ضلع جہلم امن و امان کے حوالے سے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔ جو ترقیاتی کام جاری ہیں ان میں تیزی لائی جارہی ہے ، جن میں جہلم لِلہ ڈیول کیرج وے، جلالپور شریف کندوال نہر سمیت دیگر میگا پراجیکٹس شامل ہیں ۔ سب سے پہلے انتظامی افسران اور محکموں کے لئے انفراسٹرکچر کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ، محکمہ مال، محکمہ صحت سمیت اہم ترین اداروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ درجنوں کے لگ بھگ محکموں کو ہدایات جارہی کی گئیں ہیں کہ سرکاری اداروں میں آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، افسران اور ماتحت عملہ مقررہ اوقات میں دفتروں کے اندر موجود رہیں تاکہ آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اندرون شہر کی سڑکوں ، صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔ شہر کو مثالی ضلعی ہیڈ کوارٹر بنائیں گے۔ میں صحافیوں سے پرامید ہوں کہ شہر سمیت ضلع بھر کے مسائل کو اجاگرکریں تاکہ مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ میرے دروازے سائلین کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.