امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی شہادت حق و باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ سید خلیل کاظمی

0

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین ؑ کی اور اہل بیعت کی شہادت حق و باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ امام عالیٰ مقام ؑ نے کربلا کے مقام پر عظیم الشان قربانی دیکر اسلام کی سربلندی کیلئے وہ کردارادا کیا جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔

انہوں نے واقعہ کربلا کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ ان کے اہل خانہ اور اہل بیعت پر یزید نے ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ، کربلا کے مقام پر اہل بیعت پر پانی بند کر کے ان کو3 دن تک پیاسا رکھا گیا جبکہ معصوم بچوں تک کو پانی نہیں پینے دیا گیا۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے کربلا کے مقام پر جس حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، امام عالیٰ مقام حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت اور اہل بیعت کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے یزیدیت کیخلاف تن تنہاء کھڑے ہو کر اسلام کا پرچم تھامے رکھا اور اس کی سربلندی کیلئے اپنا سر تن سے جدا کر کے یزیدیت کے پیروکاروں کو یہ واضع کر دیا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین حق و باطل کی اس جنگ میں کسی بھی صورت یزید کی بیعت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ نے میدان کربلا میں حق گوئی کی سنہری روایات کی خاطر اور نظام شریعت محمدی ؐ کے تحفظ کیلئے تاریخ کی عظیم قربانیاں پیش کی جسے صبح قیامت تک خراج عقیدت پیش کیاجاتا رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.