جہلم سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل، حادثات روزا نہ کا معمول

0

جہلم سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل، حادثات روزا نہ کا معمول بن گئے۔ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے جو کہ عدم توجہی کے باعث بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارا بنتی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے گڑھوں میں تبدیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بنتی جا رہی ہیں۔

شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر جہلم، سوہاوہ، مندرہ کے مقام پر لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے لیکن سٹرکوں پر این ایچ اے توجہ دینے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے شہری جی ٹی روڈ پر سفر کرنے سے گریزاں ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم تا راولپنڈی جی ٹی روڈ کو مرمت کروایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.