جہلم: سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرا لیڈر ذوالفقار علی بھٹو دنیا کا عظیم لیڈر تھا۔ ان کی کیبنٹ میں بطور وزیر کام کرنے پر مجھے فخر ہے ان کا وژن بین الاقوامی ہوتا تھا اور موجودہ حکمرانوں کاپاکستان کیلئے بھی کوئی وژن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی استعمار کے خلاف اسلامی ممالک کا اتحاد، پاکستان کے متفقہ آئین کی تشکیل، ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور سیاست کو خواص کے چنگل سے نکال کر عوام کے حوالے کرنا ان کے وہ کارنامے ہیں جو انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کے ایک مقدمے میں غیر قانونی پھانسی دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی منائی ہر سال 4 اپریل کو انتہائی عقیدت سے منائی جاتی ہے۔