واپڈا کی نااہلی کیخلاف علی پور کے مکینوں کا آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی کے باہر احتجاج

0

سوہاوہ کے گاؤں علی پور کے مکینوں نے گاؤں کا ٹرانسفارمرخراب ہونے اور چار روز سے بجلی کی فراہمی بند ہونے کے باعث واپڈا کیخلاف آئیسکو سب ڈویژن آفس ڈومیلی کے باہر مکینوں نے احتجاج کیا۔

علی پور کے مکینوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمارے گاؤں میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا جو خراب ہونے کی وجہ سے واپڈا نے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا وہ لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے جل گیا پھر ایک اور لگا 50 کے وی کا وہ بھی جل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا 100 کے وی کا ٹرانسفارمر کسی اور جگہ پر لگا دیا گیا ہماری بجلی تین دن سے بند ہے پینے کیلئے پانی نہیں رہا، ہمارے گاؤں میں تقریبا 150 سے زائد میٹر ہیں جن کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر ضروری ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں نیا ٹرانسفارمر لگا کر ہماری بجلی بحال کی جائے اور ہم نے ایس ڈی او کو گاؤں کے کئی افراد کے دستخط شدہ درخواست بھی جمع کرائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.