جہلم میں ڈبہ پیروں او رنام نہاد کالے علم کے جادوگروں کے خلاف کارروائیاں نہ کی جا سکیں

0

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں ڈبہ پیروں او رنام نہاد کالے علم کے جادوگروں کے خلاف کارروائیاں نہ کی جا سکیں، شہر و گردونواح میں سادہ لوح شہریوں کو چکنی چپڑی باتوںمیں الجھا کر جمع پونجی سے محروم کرنے کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جعلی پیروں اور کالے علم کے نام نہاد جھوٹے دعوے داروں خود ساختہ نام نہاد جادوگروں نے کیبل اور سوشل میڈیا پر پر کشش اشتہارات دیکر سادہ لوح خواتین اور مرد حضرات کو نہ صرف جمع پونجی سے محروم کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔

معاشی و گھریلو حالات سے پریشان حال خواتین کو چلے کرنے کے بہانے اپنے مخصوص کمروں میں لے جا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، شریف گھرانوں کی خواتین اپنی عزتیں لٹنے کا اپنے گھروالوں کو بھی نہیں بتاسکتیں۔

بعد ازاں یہ جعلی پیر ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز اور فوٹوز کے زریعے خواتین کو بلیک میل کر کے طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے بٹورتے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں سادہ لوح افراد جو جادو ٹونے کے چکر میں پھنس کر اپنی جمع پونجی لٹا چکے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سے فائدہ اٹھا کر شہر سمیت ضلع بھر میں موجود ڈبہ پیروں نے جادو ٹونے کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان کی عزتوں کا جنازہ نکالنا شروع کر رکھا ہے۔

شہر کی سماجی، فلاحی، مذہبی، رفاعی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.