جہلم کے بازار سکڑ گئے، تجاوزات کی بھرمار، روزے دار طویل دورانئے تک سڑکوں پر خوار ہونے لگے

0

جہلم: شہر اور گردونواح کے بازار سکڑ گئے، تجاوزات کی بھرمار میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس، روزے دار طویل دورانئے تک سڑکوں پر خوار ہونے لگے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں سمیت ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے دکانداروں نے سڑکوں کے بیشتر حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے شہر کے بازاروں اور فٹ پاتھوںپر دکانداروں نے اپنی اشیاء سجا رکھی ہیں جبکہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہونے کے باعث راہگیروں کو گزرنے میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تجاوزات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے شہر سمیت ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں۔

شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ میونسپل کمیٹی کاشعبہ انسدادِ تجاوزات کا عملہ تہہ بازاری کے نام پر دکانداروں سے پیسے وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے ریڑھی بانوں سمیت قبضہ مافیا نے شہرو گردونواح کی سڑکوں، فٹ پاتھوں پر قبضے جما رکھے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.