جہلم: فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،3ہزار لیٹر غیرمعیاری جوسز، 1 من مضر صحت مٹھائی اور ملاوٹی مرچیں تلف کر دیں
جہلم: رمضان المبارک میں جعل ساز مافیا کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم میں ان ایکشن،3ہزار لیٹر غیرمعیاری جوسز، 1 من مضر صحت مٹھائی اور بھاری مقدار میں ملاوٹی مرچیں تلف کردیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر جہلم کے ہمراہ مختلف افطار پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ سبزی منڈی دینہ میں غیر معیاری جوسز فروخت کرنیوالا مافیا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
غیر معیاری جوسز کو شہر کے مختلف علاقوں میں سستے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے پر 2 سپلائرز کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے کہاکہ حفظان صحت کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔شہری جعل ساز مافیا کی نشاندہی اور شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔