دینہ: برطانیہ کے شہر ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے کونسلر چوہدری مبشر احمد اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ پہنچ گئے، مہتہ پہنچنے پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری مبشر احمد نے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہو گئے، کونسلر منتخب ہونے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ پہنچ گئے جہاں علاقہ کے علاوہ کثیر تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنائے گئے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ان کی محبت کی مثالیں پوری دنیا میں قائم ہیں آج میری جیت میں میرے علاقہ کے لوگوں کی دعائیں شامل ہیں جن کا میں بے حد ممنون ہوں
چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ پاکستانیوں کا پیار اور محبت دنیا میں ایک مثال ہے یو کے میں رہنے کے باوجود پاکستان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا میری جیت اپنے علاقہ کے لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، انشاءاللہ پاکستان کے ساتھ ساتھ یو کے میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر کونسلر چوہدری مبشر احمد کے والد محترم چوہدری مشتاق احمد نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، لوگوں کی دعاؤں سے میرے بیٹے کو کامیابی حاصل ہوئی۔