جہلم: قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مطابق نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا۔ ملکی آزادی سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ عدلیہ اور مسلح افواج سمیت دیگر اداروں کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔
انتخابی عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کو ہدایات جاری کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائیاں ہونگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کیا جائے گا۔
امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے اکاونٹس واضح کرنا ہوں گے، تمام ٹرانزیکشنز جی ایس ٹی رجسٹرڈ فارم کے تحت ہوگی۔ انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے، انتخابی مہم کے حوالے سے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔