جہلم: ولائت شاہ نے کہا کہ ضلع جہلم کے تمام سرکاری سکول 13 مئی سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے، نویں جماعت کے تین پیپرز کینسل ہوئے ہیں دوبارہ ان تینوں سبجیکٹ کے پیپرز کا شیڈول جاری کر کے طلباء و طالبات سے امتحان لیا جائے گا۔
ڈی او سیکنڈری ولائت شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13مئی سے دوبارہ سکول اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق اوپن ہوں گے اور روٹین سے طلباء و طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری کریں گے۔
ڈی او سیکنڈری ولائت شاہ نے کہا کہ نویں جماعت کے تین سبجیکٹ کے پیپرز ملکی حالات کی وجہ سے منسوخ ہوئے ان پیپرز کے لیے دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا اور بچوں اور بچیوں سے ان کا امتحان لیا جائے گا۔
ڈی او سیکنڈری کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کا ٹائم ٹیبل روٹین کا ہے اور اسی روٹین سے جاری رکھا جائے گا۔