ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

0

جہلم: ملک بھر کی طرح شہر سمیت ضلع بھر میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس حوالے سے سب سے بڑی ریلی ضلع کچہری سے وائے کراس تک نکالی گئی جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم، مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ریلیاں نکالیں جبکہ سرکاری اداروں میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقاریب میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریر ی مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزا ور کتبے اٹھائے رکھے تھے ، ریلی کے شرکا ء بھارت کے کی جانب سے کشمیر ی عوام پر ظلم و بربریت ڈھانے پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کے ہال میں طالبات و اساتذہ اکرام نے اپنے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کشمیر مسئلے کی اہمیت کے بارے پنڈال میں موجود سینکڑوں طالبات کو آگاہ کیا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں ایک نمایاں حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب اس کا حل اقوام متحدہ کے علاوہ کوئی نہیں نکال سکتا۔ اس مسئلے کے حل کے لئے مسلم امہ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.