جہلم میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگ سر شام ہی گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے

0

جہلم: شہر اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگ سر شام ہی گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے جبکہ صبح نماز اور صبح سکول، کالج اور ڈیوٹیوں کو جانے والے افراد بھی آوارہ کتوں سے تنگ آکر متبادل محفوظ راستے تلاش کرنے میں مصروف، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے لوگ سر شام ہی گھروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں، بعض علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی اور موت کے منہ میں جا چکے ہیں جس میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہے کہ جو صبح سویرے اٹھ کر نماز فجر، سکول کالجز اور ڈیوٹیوں کی غرض سے اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔

آوارہ کتوں سے تنگ آکر بڑی تعداد میں شہریوں نے متبادل محفوظ راستہ اپنانے شروع کررکھے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کوئی ایسا محلہ یا کوئی ایسا گاؤں نہیں جہاں آوارہ کتوں کی بھر مار نہ ہو۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں سے چھٹکارا دلوانے کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہری آوارہ کتوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.