جہلم پولیس نے بغیر ویزہ اور شناخت کے گھومنے والے 4 غیر ملکی نوجوان گرفتار کر لئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بغیر ویزہ اور شناخت کے گھومنے اور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ون ویلنگ کرنے 4 افغانیوں آزاد خان، فرید، محمد اللہ اور اسماعیل سکنہ کابل افغانستان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے پاس کسی قسم کی کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھی۔
چاروں نوجوان موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ون ویلنگ کر رہے تھے جبکہ ملزمان بغیر ویزہ کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ تھانہ کالا گجراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔