جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات فروش ملزم شہباز سے 1317 گرام ہیروئن جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فیصل سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد جبکہ چوکی انچارج نوید افضل اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش ملزم سمیت پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
منشیات فروش ملزم نثار سے 1320 گرام چرس جبکہ پتنگ فروش ملزم عمران سے 55 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔