پنڈدادنخان کی پسماندگی کے ذمہ دار کئی دہائیوں سے برسر اقتدار نمائندے ہیں۔ دانیال خان

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی پسماندگی کے ذمہ دار کئی دہائیو ں سے بر سر اقتدار میں رہنے والے نمائندے ہیں، چوہدری فواد حسین نے میگا پراجیکٹ پر اربو ں روپے کے ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کروایاہے، عوام باشعور ہیں آمدہ الیکشن میں زیادتیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی رہنما ملک خاد م حسین محروم کے سیاسی جا نشین پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری دانیال خان نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے نہ صرف ہماری تحصیل کی پسماندگی ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیاہے، فواد چوہدری قومی سطح کے لیڈر ہیں اور ان کاشمار پارٹی میں مرکزی عہدیداروں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل کے مسائل کے حل کے لیے پڑھے لکھے اور متحرک لیڈر کی ضرورت ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ فواد چوہدری اپنی ملکی مصرو فیات کے باوجود وہ دن رات اپنے حلقے کے مسائل حل کروانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں تین دہائیوں سے زیادہ بر سر اقتدار رہنے والوں نے علاقے کو پسماندگی میں دھکیل د یا اور ہمارے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے زیادہ دوبارہ برسر اقتدار میں آئے گی اور ہماری تحصیل کاشمار بھی ترقی یافتہ علاقوں میں ہو گاعوام باشعور ہیں آمدہ الیکشن میں زیادتیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دیں گے الیکشن کے دنوں میں نظر آنے والے نمائندے عوامی مسائل حل کرنے سے بھاگتے ہیں فواد چوہدری ہی ہیں جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر ضلع جہلم اور بالخصوص پنڈدادنخان کی آواز اٹھائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.