ضلعی انتظامیہ نے ترکی و شام زلزلہ متاثرین کیلئے ضلع جہلم میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی

0

جہلم: ضلع جہلم کی تمام مساجد اور سکولز میں برادر اسلامی ممالک شام اور ترکی زلزلہ زدگان کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سول کلب میں ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے، اس وقت ترکی اور شام میں بدترین زلزلہ کی وجہ سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ان کی مالی امداد ہمارا انسانی اور دینی فریضہ بھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں اور کالجز میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مخیر حضرات وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ فنڈ ریزنگ اکاؤنٹ میں دل کھول کر مالی امداد اور ضرورت کی دیگر اشیاء بالخصوص کمبل وغیرہ ریلیف کیمپس میں جمع کروائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.