جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 3 قمار باز گرفتار

0

جہلم: ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی، پولیس نے قمار بازی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت عدنان، عبدالوحید اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے جوا پر لگی رقم 55200 روپے، 1 عدد موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.