جہلم میں اغواء کے بعد دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی، نوجوان سے بدفعلی، ملزمان گرفتار

0

جہلم میں اغواء کے بعد دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی، لڑکے کو بھی بدفعلی بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے13 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک اور درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت افتخار احمد کے نام سے ہوئی،لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔


لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے مغویہ کو بازیاب کروایا۔

ایس ایچ او سوہاوہ عرفان جیلانی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی،لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔


درخواست دہندہ لڑکی کے چچا نے بتایا کہ ملزم نے میری بھتیجی کے ساتھ گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ادھر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم نے 19 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔


درخواست دہندہ نوجوان نے کہا کہ ملزم نے مجھے فون کر کے باہر بھلایا اور کھیتوں میں لے جا کر زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکے کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ، ایس ایچ او سول لائنز ، ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.