جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے یادگار شہداء پر پھول چرھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت، کرائم کا خاتمہ، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات ہیں، کسی شہری سے بدتمیزی، تشدد، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔