فواد چوہدری اس جماعت کی ترجمانی کر رہے ہیں جسے طلاق دے چکے ہیں، بلال اظہر کیانی

0

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز،میڈیا ورکرز اور عوام فواد چوہدری اور ان کے دعووں کی حقیقت جانتے ہیں۔ صحافیوں پر بدترین تشدد، سینسرشپ جب مسلط تھی۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے ایک شعر کا حوالہ دیا کہ عیب ہر شخص میں جو ڈھونڈ رہے تھے انجمؔ، آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فریڈم انڈیکس میں چار سال میں 18 درجے پاکستان کی جب آپ کے سیاہ دور میں تنزلی ہوئی تو میں پاکستان میں ہی تھا، المیہ یہ ہے کہ وہ اس ”جماعت” کی ترجمانی کر رہے ہیں جسے ”طلاق” دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کی طرح بیان بدل لینا ہی آپ کا تعارف ہے، فیک نیوز ہو، صحافیوں کی ناک اور پسلیاں توڑنا ہو، آپ کی ایکپینشن کے جھوٹے دعوے صحافیوں کو آپ کے گھونسوں کی طرح خوب یاد ہیں۔ شکر ہے طفل مکتب ہوں۔


بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حامد خان کے بقول آپ کی طرح ”ٹاؤٹ” نہیں۔ جب آپ اپنے چچا کی عدالت کا انصاف ”بیچ” رہے تھے، اس وقت میں پاکستان میں نہیں تھا۔البتہ جب آپ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ”دوڑتے” اور ”ہانپتے” پھر رہے تھے (آپ کی بہادری کے تاریخی مناظر ان وڈیوز میں محفوظ ہیں جس نے بہادروں کے خطے جہلم کو شرمسار کرایا)، میں اسلام آباد میں ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ فواد چوہدری اس ”جماعت” کی ترجمانی کر رہے ہیں جسے ”طلاق” دے چکے ہیں۔ ندامت سے جھکے سر کے ساتھ بیٹھنا کسی پارٹی میں اور ترجمانی کسی اور جماعت کی۔ آپ سیاسی، صحافتی اور وکالتی ٹاؤٹ ہی رہیں گے۔

انہوں نے ایک اور شعر کا ذکر کیا کہ جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ،آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.