ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیاجس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک ﷺ سے کیاگیا۔
اس موقع پر اساتذہ اکرام اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔پلے گروپ سے آٹھویں جماعت تک رزلٹ اناؤنس کیا گیا۔ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طالبعلموں میں اساتذہ اکرام اور مہمانوں نے نے نقدی اور خوبصورت ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اساتذہ اکرام کو بھی ہیڈ ماسٹر ذیشان کیانی نے شیلڈز سے نوازا۔ال امجد، محمدلیاقت اور مفتی منصور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ذیشان کیانی اور دیگر اساتذہ اکرام نے تقریب شریک شرکاء سے خطاب بھی کیا۔انکا کہنا تھا کہ کامیاب طالب علموں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آج سے اپ کے بچوں نے کامیابی حاصل کر کے اگلی کلاسز میں ترقی کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے داخلے شروع ہوگئے ہیں، تمام والدین اپنے دیگر بچوں بھی سکول داخل کروائیں اور اردگرد رہنے والے افراد کوبھی اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروانے کی آگاہی دیں۔ ہم سو سے زائد مستحق اور یتیم بچوں کو یونیفام، شوز اور کاپیوں کے سیٹ مفت میں تقسیم کررہے ہیں تا کہ جو غریب والدین بچوں کی پڑہائی کاخرچہ برداشت نہیں کر سکتے ان کو یہ سہولیات فراہم کررہے ہیں۔