عید کے موقع پر جہلم پولیس نے دو بچوں کو والدین سے ملا دیا

0

دینہ: عید کے موقع پر بھی جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار، 5 سالہ بچے عثمان کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

5 سالہ عثمان گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او منگلا راجہ آیاز اور ٹیم نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ عثمان کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

دینہ0 پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار 5 سالہ بچے صارم کو تلاش کر کے والد کے حوالے، صارم گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا۔

واقعہ کی اطلاع پر اے ایس آئی صداقت حسین اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل احمد پولیس چوکی دینہ نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ صارم کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لیے تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.