کھیوڑہ: بچی سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں علی حسنین چھوٹی بچی سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا، بچی سے موبائل چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
کھیوڑہ چوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے تمام قانونی تقاضے پورے لئے جائیں گے۔