عید کے تیسرے روز جہلم پولیس کی ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر عید کے تیسرے روز جہلم پولیس کی ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، شہر کے داخلی/ خارجی راستوں سمیت رش والی جگہوں پر پولیس الرٹ رہی اور ڈیوٹی سر انجام دیتی رہی۔

مشکوک افراد، مشکوک سامان اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھی گئی، ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کروایا گیا جبکہ سینئر افسران ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ ڈیوٹی کے بارے چیک اور بریف دیتے رہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.