جہلم: ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مسلسل چیکنگ کریں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے سبزی منڈی، ہول سیل، آڑھتی اور پرچوں سطح تک ہر جگہ قیمتوں کو مانیٹر کریں۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں ناجائز منافع خوری کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔